پاک مسلم الائنس نے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

پاک مسلم الائنس دیوان کسی ایک فرقے یا گروہ کی نہیں بلکہ قومی جماعت ہے، مرکزی صدر حاجی زاہد اعوان

جمعرات 21 نومبر 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاک مسلم الائنس نے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں، ملک کے مختلف علاقوں سے عوام وسیاسی جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی پی ایم اے میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک مسلم الائنس دیوان کے مرکزی صدر حاجی زاہد اعوان نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنیوالے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک مسلم لائنس دیوان کسی مخصوص گروپ یا فرقے کی جماعت نہیں ہے بلکہ معاشرے کے کچلے ہوئے طبقات اور حقوق سے محروم تمام قومیتوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک مسلم الائنس کا پیغام گھر گھر پھیل رہاہے اور ملک کے مختلف شہروں سے سیاسی جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کے علاوہ شہری بھی جوق در جوق پی ایم اے کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھی تیاریاں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک مسلم الائنس دیوان بلدیاتی الیکشن میں عوام کو بڑا سرپرائز دے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں