18ممالک کے سفارتکاروں نے ایس ایس یو کی پیشہ وارانہ عملی تیاریوں کو سراہا

ایس ایس یومیں ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس ٹیم قائم کی گئی ہے،ڈی آئی جی مقصود احمد

جمعہ 22 نومبر 2019 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) 18ممالک کے سفارتکاروں بشمول قونصل جنرلز نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔وفد میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، جنوبی کوریا، امریکہ، سری لنکا، ایران، چین، اٹلی، فرانس، روس، برطانیہ، ترکی، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، مراکش، افغانستان اور جرمنی کے نمائندگان شامل تھے۔

ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی ڈویژن مقصود احمد نے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایس ایس یومیں ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم قائم کی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایاکہ کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جارہی ہے اور بین الاقوامی ادارے یونائیٹڈکنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم (UKAS)برطانیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی آپریشنزمیں اعلی کارکردگی،ملکی وغیرملکی شخصیات واہم تنصیبات کو مثر حفاظتی سہولت فراہم کرنے پر ISO سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایس ایس یوغلام مرتضی تبسم نے وفد کوبڑی تقریبات کے موقع پرخصوصی سیکیورٹی انتظامات اور موجودہ سیکیورٹی خدشات کو بہتر انداز میں نبردآزما ہونے کے سلسلے میں مختلف اقدامات وتفصیلات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں وفد نی(S.W.A.T) ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔وفدنے ایس ایس یو کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ انسداد دہشت گردی اورفول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ایس ایس یو کمانڈوزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے کیلئے اپنائے جانے والے اقدامات سے بے حد متاثر ہوئے۔ دریں اثنا انہوں نے تسلیم کیا کہ ایس ایس یو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک مثالی ادارہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں