پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے کو علاج کی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں ، جام اکرام اللہ دھاریجو

پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نیر عوامی فلاح و بہبود کے جامع منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

جمعہ 22 نومبر 2019 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت نے ہمیشہ آمرانہ اقدام کا مقابلہ کیا اور اب بھی کر رہی ہے ملک اور قوم کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک شاندار تاریخ ہے اور آج اس شخص کو زندان کا قیدی بناکر علاج کی سہولیات نہیں دے رہے ہیں جس شخص نے ایسے وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جس وقت ڈکٹیٹر عوامی طاقت سے کانپ رہے تھے اور ملک سوالیہ نشان پر تھا ۔

آج یہاں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام پیپلز پارٹی حکومتوں کا دیگر حکومتوں سے مواخذہ کرلے پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت نظر آئے گی جس نے روزگار کے وسائل ملکی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے جامع منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ، لیکن اس کے برعکس آج مسلط سلیکٹیڈ حکومت میں بیٹھے ہوئے نااہل ٹولے کی ناقص اقدام اور بار بار مہنگائی کا بم گرانے پر عوام دامن اٹھاکر انہیں بدعائیں دے رہے ہیں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکمران کبھی عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں تو کبھی اداروں کو اپنے ناجائز مقصد کی خاطر استعمال کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف عمل ہیں لیکن عوامی درد انہیں نظر ہی نہیں آ رہا ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت کا مکمل دیوالیہ ہوگیا ہے ایک سال کے اندر امپورٹ اور ایکسپورٹ میں واضع کمی ہوچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ مہنگائی کا نظام مسلط ہوچکا ہے ایسی ہی مہنگائی کے بارے میں سلیکٹیڈ وزیراعظم کنٹینر پر کھڑے ہوکر خود کہتے تھے کہ جب مہنگائی بڑھ جائے تو سمجھ لیں حکمران چور ہیں۔

(جاری ہے)

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سابقہ صدر آصف علی زرداری کی صحت تشویشناک ہے لیکن انتقامی کاروائیوں میں اندھے ہوجانے والے اس حساس معاملہ کو نظرانداز کرکے ملک کے سابقہ صدر کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کر رہے ہیں جو نہایت ہی افسوسناک عمل ہے،۔ انہوں نے مذکورہ سلوک کا چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لے کر سابقہ وزیراعظم کی طرح سابقہ صدر پاکستان کو بہی جلد از جلد علاج کی سہولیات میسر کروائی جا ئیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں