ٰپیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نیسندھ کی زراعت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے،حلیم عادل شیخ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:25

م*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نیسندھ کی زراعت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، غریب اور مخالف جماعت کے زمینداروں کا پانی چوری کر کے فروخت کیا جارہا ہے۔ سندھ ایک زرخیز زرعی صوبہ گزشتہ دس سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی زراعت کو تباہ کر دیا ہے، گزشہ دس سالوں سے گنے کے کاشتکار سراپا احتجاج ہیں کاشتکاروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،ہر سال گنے کے کاشتکار سراپا احتجاج ہوتے ہیں لیکن نہ تو گنے کا مارکیٹ کے مطابق ریٹ مقرر کیا جاتا ہے نہ کاشتکاروں کو ادائیگی کی جاتی ہے سندھ میں سب سے زیادہ شگرملز زرداری گروپ کی ہیں جس کی وجہ سے گنے کا ریٹ درست نہیں مقرر کیا جاتا ہے کاشتکاروں کے احتجاج میں شامل ہیں اگرسندھ حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہیں مانے تو ان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زید کہا چاچا چینی کی پلاننگ کی وجہ سے گنے کا کاشتکاروں کو گنے کا مقرر کردہ ریٹ نہیں دیا گیا تھا، اب بھی پلاننگ کی جارہی۔ زرداری گروپ سندھ حکومت کو ڈھال کے طور پر استعمال کر کے عوام کے حقوق کھا رہا ہے۔ سندھ کی عوام کو نہ اکیلا چھوڑیں گے نہ ہی سندھ کی زراعت کو تباہ ہونے دیں گے۔ #'

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں