ژ*جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کے تحت صوبائی سطح کی تربیت گاہوں کا اعلان

جمعہ 22 نومبر 2019 20:25

@کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کے تحت صوبائی سطح کی تربیت گاہوں کا اعلان کردیا گیا ہے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق اپرسندھ کی سہ روزہ تربیت گاہ برائے ارکان و امیدواران 29 نومبر تا یکم دسمبر جامعة المحصنات لاڑکانہ اور لوئر سندھ کی تربیت گاہ 6 تا 9 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگی۔صوبائی نائب ناظمات عائشہ ظہیر لاڑکانہ اور شگفتہ ابراہیم کو حیدرآباد تربیت گاہ کی ناظمہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ صوبائی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا یے کہ نتیجہ خیز تربیت گاہیں جسم کو گویا نیا خون پمپ کرکے اقامت دین کی راہ میں تازہ دم کرتی ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا تربیت گاہ کا مقصد ایفائے عہد ہے جو مقصد تخلیق بندگی کا تقاضا اور میدان عمل میں کام کرنے کے لیے جذبہ قوت و عمل عطا کرتا ہیے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تربیت گاہ میں آپنی کل وقتی شرکت کو یقینی بنائیں اور ہمراہ نوٹ بک پینسل اور موسم کے مطابق ضروریات کا اہتمام کیا جائی.گرم بستر و کپڑے ساتھ لائیں، ذوق وشو ق کی سا تھہ خود بھی شریک ہوں اور تمام ارکان وامید واران کو شریک کروائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں