کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کی توسیع میں135 ملین روپے صرف ہونگے

سندھ حکومت اور بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے درمیان معاہدہ پر دستخط، دفترمحکمہٴ صحت سندھ میں تقریب تقریب میں صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عزرا پیچو، پروفیسر اقبال چوہدری، سیکریٹری صحت زاہد علی عباسی کی شرکت

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) محکمہٴ صحت سندھ حکومت اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے درمیان جمعرات کو ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، یاد داشت کے مطابق محکمہٴ صحت سندھ135ملین روپے بین الاقوامی مرکز کو کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کی توسیع و ترقی کی مدمیں دے گا۔

معاہدے پر دستخط صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عزرا پیچو کی زیرِصدارت منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہوئے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اورسیرولوجسٹ اورکیمیکل ایگزامنرعبدالوحید شیخ نے اس مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے، تقریب میںسندھ سیکریٹری صحت زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ ایولوشن دبیر اے خان، بین الاقوامی مرکز کے ڈاکٹر شکیل احمد سمیت جاوید ریاض بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میںصوبائی وزیر ڈاکٹر عزرا پیچو نے دونو اداروں کو ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کی، انھوں نے کہا کہ کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کراچی کی توسیع و ترقی دراصل سندھ کے عدالتی نظام کی معاونت کے لیے ایک کوشش ہے۔پروفیسر اقبال چوہدری نے بھی صوبائی وزیرِصحت و دیگر آفیشلز کو کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کی بہتری کے لیے مثبت قدم اُٹھانے پرمبارکباد دی اور کہاآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کو اعلیٰ تحقیقی ادارے قائم کرنے اور اُنھیں چلانے کا وسیع تجربہ ہے ،اور اس تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سندھ حکومت کی کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کی ترقی اور توسیع کے لیے بین الاقوامی مرکز اپنی خدمات انجام دے گا،اس سے قبل ان صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی مرکز نے صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عزرا پیچوکی زیرِ نگرنی صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) صرف سات مہینوں میں قائم کی تھی، انھوں نے کہا اس پروجیکٹ کے تکمیل کے بعد سندھ کی کیمیکو لیبارٹری بنیادی کیمیائی تجربات کرنے کے قابل ہوجائے گی، انہوں نے کہا اس پروجیکٹ کو قومی خدمت کے جزبے کے تحت پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اس معاہدہ کے تحت بین الاقوامی مرکز کا ڈائریکٹر اور حکومت سندھ کی جانب سے کیمیکل ایگزامنر کیمیکوبیکٹیریولوجیکل لیبارٹری کے فوکل پرسن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں