تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جارہے ہیں ،چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں عوام کو صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کررہے ہیں پارکوں کی بحالی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جس میں سے کچھ پارکوں کو عوام کیلئے بحال کر کے کھول بھی دیا گیا ہے لائینز ایریا یوسی 10اور بہادرآباد میں موجود پارکس کا جلد افتتاح کیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی 10 کے چئیرمین محمد مرسلین، وائس چیئرمین ندیم خواجہ,چئیرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی,ایس ای ایسٹ بی اینڈ آر طارق مغل، ایس ای ایسٹ ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ لائنز ایریااور بہادرآباد کے علاقے میں پارکوں کا معائینہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے جمال الدین افغانی پارک، محترمہ فاطمہ جناح پارک اور بشارت پارک کا دورہ کیا اس موقع پر چئیرمین معید انور نے پارکوں میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا معائینے کرنے کے دوران ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے پارک میں ایسے پودے اور درخت لگائے جائیں جو ماحولیاتی لحاظ سے بھی بہترین ہوں سیروتفریح اور بچوں کیلئے اسپورٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئیں چیئرمین معید انور نے عوام سے گزارش کی کہ وہ پارکوں کی حفاظت کی ازخود بھی ذمہ داری لیں اونر شپ لئے بغیر ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہونا مشکل ہو جاتا ہے باہمی اشتراک عمل سے کاموں سے کافی عرصے تک استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہیاس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس اقبال شیخ, ایکسی این سلمان میمن و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ یوسیز نمائندگان بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں