میونسپل سروس چارج اور ٹیکسز کی مکمل بقایاجات کی ادائیگی پر 25فیصد رعایت کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے تمام اضلاع میں میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز اور ٹیکسز (MUCT) بل کے مکمل بقایا جات کی ادائیگی پر صارفین کو 25 فیصد رعایت دینے کی مدت 31/ دسمبر تک بڑھا دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، دریں اثنا بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز نے اکتوبر 2018 تا مارچ 2019 تک کے میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز اور ٹیکسز کے بلز صارفین کو جاری کردیئے ہیں۔

جاری اعلامیہ میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے میونسپل یوٹیلیٹی بلز مقررہ تاریخوں تک جمع کرادیں تاکہ انہیں تمام واجبات کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد رعایت کی سہولت حاصل ہوسکے، بلدیاتی خدمات کی بلارکاوٹ فراہمی اور شہر میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے بلدیہ عظمی کراچی کا بھرپور انداز سے ساتھ دیں، صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنا بل موصول ہونے کے فوری بعد جمع کروادیں۔

(جاری ہے)

اگر صارفین کو MUCT بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات، شکایات یا اپ گریڈیشن کے بارے میں تحفظات ہوں تو وہ میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز کے دفتر انیکسی بلڈنگ صدر دفتر بلدیہ عظمی کراچی،ایم اے جناح روڈ یا فون نمبر ایم اے جناح روڈ یا فون نمبر 021-99216695،021-99216699،021-99216697 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں