سندھ اسمبلی کے اجلاس کا پونے دو گھنٹے تاخیر سے آغاز

نصرت سحر عباسی کی دعا مانگی کی بازیابی کے لئے دعا کرانے کی درخواست، آپ اس وقت صرف دعا کرائیں تقریر نہ کریں ، اسپیکر نے جھاڑ پلادی

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو پونے دو گھنٹہ کی تاخیر سے شروع سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے آغاز میں جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے ڈیفنس کراچی کے علاقے سے اغوا کی جانے والی نوجوان لڑکی دعا منگی کی بازیابی کے لئے دعا کرانے کی درخواست کی اس موقع پر انہوں نے لڑکی کی عدم بازیابی پر تقریر کرنا شروع کی تو اسپیکر آغا سراج درانی نے انہیں جھاڑ پلادی اور کہا کہ آپ اس وقت صرف دعا کرائیں تقریر نہ کریں ۔

جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کسی گھر کی بیٹی اغواہو اور پانچ دن گذرجائیں تو یہ بڑی فکرمندی بات ہے ۔اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی سے کہا کہ آپ دعا کرائیں یا بیٹھ جائیں تقریر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں