سندھ اسمبلی میں سندھ ایڈوائزرز اپائنمنٹس پاور ترمیمی بل پیش کردیا گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سندھ اسمبلی میں جمعرات کوسندھ ایڈوائزرز اپائنمنٹس پاور ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس بل کے تحت سندھ میں وزیر اعلی کے مشیروں کی تقرری کے لئے گورنر کی منظوری کی شرط ختم کردی جائے گی اور وزیر اعلی اپنے مشیروںکا تقرر از خود کرسکیں گے۔ایوان میں ترمیمی بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے پیش کیا جسے مزید غور و خوض کے لئے قائمہ کمیٹی قانون کو بھیج دیاگیا جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس دس دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں