حکومت معاشی پالیسی و عوامی ریلیف پر توجہ دے ،مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا ہے،مجلس وحدت مسلمین

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے موجودہ حکومت معاشی پالیسی و عوامی ریلیف پر توجہ دے مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا آج قسم قسم کی خرابیاں جنم لے کر بحرانوں کی شکل اختیار کررہی ہیںپاکستان کی ترقی کا راز قانون کی عمل داری، آئین کی بالادستی اور انصاف کی سب کیلئے یکساں فراہمی میں ہے، لیکن افسوس اس جانب توجہ نہیں دی گئی اگر ہم ملک کو صحیح معنوں میں پھر سے فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور اس تصور کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں تو پھر ملک پر مسلط کرپشن، اقربائپروری، دہشت گردی و فرقہ واریت، ناانصافی، قانون میں عد م یکسانیت جیسی غلاظتوں سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک پر مسلط اشرافیہ کا بھی زور توڑنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا ن اسلامی فلاحی مملکت کے نام پر معرض وجود میں آیا لیکن افسوس بعدازاں اسے پٹڑی سے ہٹادیاگیا۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی ریلیف پروگرامز پر توجہ دے اور جلد از جلدعملی اقدامات کرے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں