رینجرز نے نایاب نسل کی پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:59

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ ) حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ )کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے حب چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران نایاب نسل کے پرندوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کی" 8 باز" برآمد کئے گئے جن کی مالیت تقریبا 12 ملین ہے۔ برآمدکئے گئے نایا ب نسل کے باز کسٹم حکام کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں