سندھ حکومت کا مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سندھ حکومت نے مہنگے داموں آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیاہے۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرکے آٹے کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ خوراک کی مقررہ قیمت پر سختی سے عمل کرائیں۔

انہوں نے کہاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا تھا کہ سندھ میں آٹے کا بحران آنے والا ہے، سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور کرپٹ پریکٹس سے فلور ملز بے لگام ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی بدانتظامی سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے فلور ملز پر قابو نہیں پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں