پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کااجلاس،بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کہ پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات میں ہم بھرپور حصہ لینگے ،کراچی سمیت پوری سندھ میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے مخالفین کو بدترین شکست دیںگے، پیرصدرالدین راشدی

اتوار 8 دسمبر 2019 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے عہدیداروں اور پارلیمانی ارکان کا اعلی سطح کا اجلاس ہفتہ کو صوبائی صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی کی صدارت میں فنکشنل لیگ ھائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیر صاحب پگارا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کہ پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں گنے کا ریٹ 270 روپے من اور گندم من کا ریٹ 1500روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،اجلاس میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے ساتھ تھرپارکر عمرکوٹ ،خیرپور ،سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں ٹڈی دل کی وجھ سے ہونے والے نقصان کی وجھ سے ان تمام اضلاع کو آفتزدہ قرار دیا جائے ،اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندہ میں میرٹ کہ بنیاد میں نوکریاں دی جائیں ،اجلاس میں فیصلہ کیا کہ جنوری ہر ڈویژن اور اضلاع کے دورے کیے جائیں گے ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم ،نائب صدر اور ایم پی اے سید راشد شاھ ،نائب صدر سید اسماعیل شاہ راشدی ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کاشف نظامانی ،نائب صدر سردار شیر محمد رند ،ایم پی اے نصرت سحر عباسی،ایم پی اے نند کمار گوکلانی ،ایم پی اے وریام فقیر خاصخیلی،ایم پی اے شہریار خان مھر ،ایم پی اے قاضی شمس الدین راجڑ،ایم پی اے علی غلام نظامانی ،فقیر جادم منگریو ،عبدالکریم شیخ ،سید شفقت حسین شاھ،عبدالکریم شر،سردار محمد صادق کوسو،بئریسٹر ارشد شر،سید جلال شاھ جاموٹ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہم بھرپور حصہ لینگے ،کراچی سمیت پوری سندھ میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے مخالفین کو بدترین شکست دیںگے ،جی ڈی اے اتحاد پیپلز پارٹی کے خلاف ٹرائیکہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ زرداری لیگ کی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام زرداری لیگ کو ان کے کرتوتوں کہ بنا پر بدترین شکست دے گی ،انہوں پارٹی رہنمائوں کو ہدایت دی کہ ضلعی اور تحصیل کہ دفاتر کو فوری طور پر بحال کیا جائے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ کراچی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں