ہوا بازی کا عالمی دن : سول ایویشن اتھارٹی کی37ویں سالگرہ کا انعقاد

اتوار 8 دسمبر 2019 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف ائیر پورٹ پر بھی ہوا بازی کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلے میں لاہور کراچی اور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور میں سول ایویشن اتھارٹی کی37ویں سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کا عالمی دن کے موقع پر سی اے اے کی37ویں سالگرہ بھی منائی گئی، اس موقع پر کراچی ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے برطانوی سیکورٹی ایجنسی کے وفد کے ہمراہ کیک کاٹ کر عالمی ہوا بازی کا دن اور سی اے اے کی سالگرہ منائی۔

دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمن عباسی اور اسکواش لیجنڈ قمر زمان نے کیک بھی کاٹا۔سالگرہ اور عالمی ہوا بازی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمن عباسی نے کہا کہ سوال ایویشن اتھارٹی37 سال قبل معرض وجود میں آئی اور ہوا بازی کی صنعت میں اب سول ایویشن اتھارٹی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سول ایویشن اتھارٹی جس مقاصد کے حصول کیلئے معرضِ وجود میں آئی ہے ان پر من و عن عملدرآمد کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا رہا، مسافروں کے تحفظ سہولیات کی فراہمی اور جہازوں کے تحفظ کیلئے سول ایویشن اتھارٹی تمام وسائل اور مثر پیمانے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ سول ایویشن اتھارٹی کو ہوا بازی صنعت کا روشن ستارہ بنانے کیلئے افسران اور اہلکار بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر حویلیاں میں پی آئی اے جہاز حادثے کے شہدا کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں