جامعہ کراچی، بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کی مارکس شیٹیں جاری

پیر 9 دسمبر 2019 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشداعظمی کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کی مارکس شیٹیںطلبہ کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلباوطالبات جنہیں 09 دسمبر 2019 ء تک مارکس شیٹ موصول نہیں ہوئی انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10 تا12 دسمبر 2019 ء صبح 9:00 تادوپہر1:00 بجے تک اپنی مارکس شیٹ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کائونٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ ، رجسٹریشن کارڈ یاقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ 12 دسمبر 2019 ء کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں