ْوزیر اطلاعات سندھ سعید غنی سے آئی ایل او کے وفد کی مس کیرولین بیٹس کی سربراہی میں ملاقات

ہم نے سب سے پہلے صوبہ سندھ کا رخ اسی لیے کیا ہے کہ یہاں پورے ملک سے بہتر مزدور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں،مس کیرولین بیٹس

منگل 10 دسمبر 2019 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سے آئی ایل او کے وفد نے مس کیرولین بیٹس کی سربراہی میں پیر کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی. وفد میں آئی ایل او کنسلٹینٹ ڈاکٹر کارنر کارڈین اور نجم الدین شام تھی. اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر سعید جمانی اور دیگر افسران موجود تھی. اس موقع پر وفد نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں مزدور دوست پالیسیوں کے نفاذ کو سراہا.

مس کیرولین بیٹس نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے صوبہ سندھ کا رخ اسی لیے کیا ہے کہ یہاں پورے ملک سے بہتر مزدور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبہ سندھ کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام صوبوں میں انٹرنیشنل کنونشن کے مطابق لیبر لاء ز کا نفاذ کیا جائی. اس موقع پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڑن ہے کہ صوبہ سندھ میں مزدور دوست ماحول بنایا جائی.

انہوں نے کہا کہ ہم نے مزدوروں، آجروں اور محکمہ محنت کے افسران پر مشتمل ایک سہ فریقی کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس طرح کی سہ فریقی کمیٹی صرف صوبہ سندھ میں ہی قائم ہوئی ہی. سعید غنی نے کہا کہ یہ کمیٹی مکمل بااختیار ہے اور وہ مزدوروں اور آجروں کے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کررہی ہی. سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مزدوروں اور محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو صحت اور تعلیم کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہوں اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں