پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی سے بلدیاتی انتخابات کا آغاز کردیا،تین روز میں دو کامیاب عوامی جلسے

شیریں جناح کالونی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پی ایس 113 کی جانب سے فنکشنل لیگ کا کامیاب عوامی جلسا ،شاندار آتش بازی کی گئی زرداری لیگ فرار کے راستے تلاش کررہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک اور این آر او آئے ،فنکشنل لیگ انشااللہ جلد کراچی میں ایک بڑا جلسے کرے گی ، سردار رحیم

منگل 10 دسمبر 2019 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی سے بلدیاتی انتخابات کا آغاز کردیا،تین روز میں دو کامیاب عوامی جلسے ،شیریں جناح کالونی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے پی ایس 113 کی جانب سے فنکشنل لیگ کا کامیاب عوامی جلسا ،شاندار آتش بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کا باشعور عوام پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا ساتھ دے ،کراچی کہ شہریوں کو پینے کہ صاف پانی سے محروم نہ رکہا جائے ،انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ فرار کے راستے تلاش کررہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک اور این آر او آئے ،فنکشنل لیگ انشااللہ جلد کراچی میں ایک بڑا جلسے کرے گی ،انھوں نے کہا کہ کراچی سے لسانی سیاست کا خاتمہ ہوچکا محبت بھائی چارگی کی سیاست کہ لیے پیر صاحب پاگارا کہ پیغام کو عام کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ 12 سالوں سے صوبے پر قابض زرداری لیگ نے پورے سندھ کو برباد اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کردیا ہے ،زرداری لیگ کی حکومت مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ،کراچی میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا قومیتوں میں تقسیم کیا گیا مگر ہم سب کو جوڑنے آئے ہیں جلسے کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنمائوں عبدالکریم شیخ،ارشد شر بلوچ،نثار ابڑو ،ڈاکٹر پیارو خان ،رضا خان ،سید مزمل شاھ اور دیگر نے خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں