محکمہ ایکسائز سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

لاڑکانہ سے منشیات فروش گرفتار،30کلو گرام چرس برآمد، منشیات فروشوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی، مکیش کمار چاولہ

منگل 10 دسمبر 2019 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز سندھ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لاڑکانہ سے منشیات فروش غلام مصطفی بروہی کو گرفتارکر اس کے قبضے سے 30 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ایکسائز انسپکٹرز عبدالحمید بگھیو اور صفدر علی سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشکوک ٹویوٹا پک اپ نمبر کے جی -9884 کی تلاشی کے دوران اس میں چھپائی گئی 30کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم غلام مصطفی بروہی کو گرفتارکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

علاہ ازیں اس کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے لاڑکانہ ایکسائز پولیس کو مبارکباد دی ہے اور اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چالہ نے مزید کہا کہ منشیات فروشی ایک گھنانا فعل ہے اور اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں