تا ریخی سطح پر روس نے پاکستان کی تر قی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے،انجینئر دارو خان اچکزئی

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے رو سی وزیر برا ئے صنعت و تجا رت ڈینس ما نٹورو کی سر بر اہی میں 64رکنی وفد کے دو ر ے کو سراہا جو کہ بین الحکومتی کمیشن بر ائے تجا رت ، معیشت ،سا ئنس اور ٹیکنالو جی تعاون کے اجلا س کے موقع پر پاکستان تشر یف لا ئے اور با ہمی تعلقا ت کو وسط دینے میں اہم کردار ادا کر ے گا ۔

صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے پاکستان اور رو سی حکومت کی کو ششو ں کو سو یت یو نین دور کا دیر ینہ تجا رتی تنا زعہ حل کر نے کو بھی سراہا ۔ تا ریخی سطح پر روس نے پاکستان کی تر قی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور روس نے پاکستان میں اسٹیل ملز ،OGDCL،گڈواور مظفر آبا د پا ور پلا نٹ لگا نے ، مختلف ہا ئیڈل پا ور پلا نٹ لگا نے اور جا مشورو پا ور پلا نٹ کی مر مت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

دو طر فہ تجا رت پر تبصر ہ کر تے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے کہاکہ اس وقت دو نو ں ممالک کے در میان تجا رتی کا حجم 732.4 ملین ڈالر ہے جو کہ با ہمی تعلقا ت کی حقیقی عکا سی نہیں کرتا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے دو طر فہ تجا رت میں اضا فے اور ٹیر ف اور نان ٹیر ف تجا رتی رکا وٹو ں کو ختم کرنے پر زور دیا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان ٹیکسٹا ئل ، زراعت پر مبنی اشیاء ، فروٹ خاص طور پر کینو اور آم ، فوڈ پر وسسنگ اور ہیکجنگ، لا ئیواسٹاک ڈیر ی فارمنگ ، چمڑے ، جر احی آلات اور کھیلو ں کے سامان میں گنجا ئش مو جو د ہے کہ یہ اشیا ء پاکستان روس کو برآمد کر سکتا ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ رو س میں جا رحانہ ما رکیٹ کے ساتھ ساتھ نما ئشو ں میں شر کت کی جا ئے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کے لیے رو سی امداد کی ضرورت پر زور دیا جو کہ 1973میں رو س تعاون سے قا ئم کی گئی تھی ۔ انہو ں نے دو نو ں ممالک کے در میا ن تجا رتی سر گر میو ں کو بڑھانے کے لیے بینکنگ چینلز کے قیا م اور ویزا کو آسان بنانے پر بھی زور دیا ۔

صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے مزید کہاکہ رو سپاکستان کے لیے منا فع بخش ما رکیٹ ہے اور مخلتف شعبو ں خاص طو ر پر کو ئلہ ، معد نی وسا ئل کی تلا ش ، پن بجلی ، جہا ز سا زی ، پا ئی ٹیک مشینری ، انفرا سٹر کچر ، ٹرانسپورٹ ، ریلو ے ، اسٹیل ، لو ہے اور تعمیرات وغیر ہ کے شعبے میں مشر کہ منصوبے کی سر ما یہ کا ری کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں