واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان کی ہمشیرہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ سرکاری افسران ،اہم شخصیات، صحافی برادری سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراداوررشتہ داروں و عزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان کی ہمشیرہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ سرکاری افسران ،اہم شخصیات، صحافی برادری سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراداوررشتہ داروں و عزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان کی ہمشیرہ جمعرات کو خالق حقیقی سے جاملیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ قبا مسجد نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں ہوئی، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں علیٰ سرکاری افسران ،اہم شخصیات صحافی برادری، رشتہ داروں عزواقارب سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایم ڈی واٹربورڈ سمیت سوگوار دیگراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ،مرحومہ کا سوئم ہفتہ 14دسمبر کوبعدنماز ظہر تا نماز عصر ،مسجد ستار سی اوڈی ہلز نزد سی اوڈی فلٹر پلانٹ بلاک 17گلشن اقبال میں ہوگا ،خواتین کیلئے کیمپ آفس C-2سی اوڈی فلٹر پلانٹ عقب نیشنل اسٹیڈیم گلشن اقبال میں اہتمام کیا گیا ہے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں