کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری ،28دسمبرکو پولنگ ہوگی

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی14دسمبر بروزہفتہ،شام 4 تا7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔

16دسمبربروز پیرشام 4تا5بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا،کاغذا ت کی جانچ پڑتال 17 دسمبر شام5 بجے تک ہوگی۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 19 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت21 دسمبر شام 4 تا5 بجے تک ہوگی۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی حتمی فہرست23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدوارانتخابات سے دستبر داری کے لئے کاغذات نامزدگی 24 دسمبر شام4تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست24دسمبرکو رات 9 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ28دسمبر 2019 بروزہفتہ صبح9 تا شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جو 14 اراکین پر مشتمل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں