کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو کرسمس کے موقع پر بھی واجبات نہ مل سکے

جمعہ 13 دسمبر 2019 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2019ء) کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو کرسمس کے موقع پر بھی واجبات نہ مل سکے، کے ایم سی کے راشی افسران نے غریب مسیحی ملازمین سے کرسمس کی خوشیاں بھی چھین لیں، عید کی آمد کے موقع پر بھی واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، متاثرین نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبل او پنشن محمد علی میمن،میڈم نزہت اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عادل فاروقی نے مبینہ طور پر محکمہ میں رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے ، رشوت دینے والے ملازمین کی فائلیں فوری کلیئر کردی جاتی ہیں جبکہ رشوت نہ دینے والے ملازمین کی فائلوں پر کبھی ناموں میں انگریزی حروف کی غلطیاں تو کبھی تاریخ پیدائش پر اعتراضات لگاکر فائل دبا لی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ملازمین کے احتجاج پر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے رشوت ستانی کی نئی نکالتے ہوئے ان پڑھ ملازمین سے 1988ئ ، 1990اور1995ئ کے وائوچرز کا تقاضہ کردیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنا محکمہ ہی ہمارا دشمن بن گیا ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہم لوگ بھکاری کی طرح لوگوں سے بھیک مانگ مانگ کر اپنا گزر بسر کررہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ رشوت وینے والوں کی فائل پاس ہوجاتی ہیں لیکن ہمارے پاس کھانے کیلئے پیسے نہیں ہیں ہم رشوت کہاں سے دیں کیونکہ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ صرف رشوت دینے والوں کا کام کرتا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کرسمس کی ا?مد کے موقع پر بھی ہمارے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، عید کی شاپنگ تو دور کی بات ہے، ہمارے پاس اپنے بچوں کھلانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔متاثرہ ملازمین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور میئر کراچی سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمارا مسئلہ حل کروائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں