رینجرز نے کسٹم حکام کے ساتھ مل کر جیکب آباد اور بلوچستان بارڈر پر نان کسٹم پیڈ اشیاء اور چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان رینجرز) سندھ(کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع چیک پوسٹ جبار شہید پر کارروائی کرتے ہوئے نا ن کسٹم پیڈ اشیا اور بڑی مقدار میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیاجس کی مالیت اندازا 2 کروڑ10 لاکھ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ سامان اور چھالیہ بر آمد کی گئی جو کہ کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔ تلاشی کے دوران برآمد کیے گئے سامان کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ جن میں 10عدد بڑے ٹائرز، 560عدد درمیانے ٹائرز، 160عدد چھوٹے ٹائرز، 10ہزار سے زائد موٹر سائیکل چین، 2عددبنڈل پیکنگ ٹیپ، 550عددموٹر سائیکل لاک، 80عدد کمبل، 200پیکٹ سگریٹ، 25بنڈل خشک دودھ، 38بنڈل فیبرک پلاسٹک کوڈٹ، 17ہزار 300 کلو گرام فیبرک جی ڈی، 168بنڈل پلاسٹک بوٹ، 3ہزار 590 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی گی۔ مسروقہ سامان بمعہ ٹرک کسٹم حکام کے حوالے کیاجا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں