ناظم الدین کی ڈاکیومینٹری کی پہلی کتاب ’’ڈوکیومینٹری: تاریخ و ارتقا‘‘ کی تقریب رونمائی کل ہو گی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی آرٹسٹ لائزن کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف تحریر و تحقیق ناظم الدین کی اردو زبان میں ڈاکیومینٹری کی پہلی کتاب ’’ڈوکیومینٹری: تاریخ و ارتقا‘‘ کی تقریب رونمائی (آج) شام6 بجے احمد شاہ بلڈنگ ہال نمبر 1 میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اظہار خیال کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری، وائس چانسلر ایس ایم آئی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، مہتاب اکبر راشدی، عشرت انصاری، ایم ظہیر خان، ضیاء الرحمن ضیاء اور دیگر شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض اقبال لطیف سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں