دور دراز اور مضافاتی اسکولوں کے طلباء کے لئے آرٹس کونسل کراچی میں ایک روزہ میلے کا انعقاد

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) اندرون سندھ کے دور دراز اور مضافاتی علاقوں کے اسکولوں کے طلبا کے لئے کراچی آرٹس کانسل اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزہ میلہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کیا گیا۔ میلے کا افتتاح ایم این اے آفتاب صدیقی اور سی ای او گرین کریسنٹ زاہد سعید نے کیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں سجنے والا میلہ سندھ کے مضافاتی علاقوں کے مختلف اسکولوں کے طلباکی غیر نصابی سرگرمیوں پر مبنی تھا جس میں اندرون سندھ کے 150 سے زائد اسکولوں کے طلباء شریک ہوئے۔

طلباء نے تقریری، نعتیہ اور ملی نغموں کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقابلہ جیتنے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ کے مضافاتی علاقوں کے طلباء نے سندھ کی ثقافت کو دلکش انداز سے پیش کیا جبکہ طلباء کے بنائے ہوئے مختلف سائنس اور دیگر پراجیکٹس شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے آفتاب صدیقی نے کہا کہ یہ ہونہار طالب علم ہی ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جنہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ طالب علم کسی سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے آرٹس کونسل کراچی اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مل کر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے تخلیقی میلے کا انعقاد کیا ہے۔ گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے سی ای او زاہد سعید نے کہا کہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ سندھ بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، میلے کے انعقاد کا مقصد سندھ کے دور دراز اور مضافاتی علاقوں کے وہ طالب علم جنہیں اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع نہیں ملتا انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء نے اپنے فن کا اظہار کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تخیلقی صلاحتیوں میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں