سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی پر سندھ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ، حنید لاکھانی

اورنج گرین اور رنگ برنگی بسوں کی بجاء عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے ، سینئر رہنماء تحریک انصاف

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کے نام پر بارہ سالوں میں کچھ بھی نہیں دے سکی ہے ایک طرف وزیر ٹرانسپورٹ عوام کو روز روز نئی باتیں سناتے ہیں تو دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان رکشہ میں بیٹھ کر محض میڈیا پبلسٹی کے لیے کام کررہے ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ٹرانسپورٹ کی صفر کارکردگی کے باعث آج صوبے بھر میں نجی ٹرانسپورٹرز کی مان مانی جاری ہے سندھ حکومت جہاں بارہ سالوں میں پر شعبے میں ہمیں مکمل طرح ناکام نظر آرہی ہے وہیں ٹرانسپورٹ کے محکمے میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی پر بھی سندھ حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے وزیرٹرانسپورٹ آئے روز اورنج گرین اور رنگ برنگی بسز کا افتتاح کرنے کی بجائے عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے اگر وفاق کی جانب سے کوئی اقدام کیے جاتے ہیں تو صوبائی حکومت اسے اٹھارویں ترمیم پر حملہ قرار دے دیتی ہے سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے سندھ میں جلد تبدیلی آنے والی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں