دنیا کے مختلف ممالک سے بلڈنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کی یہاں آمد سے پوری دنیا میں کراچی کا مثبت امیج جائے گا، ڈپٹی میئر کراچی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے بلڈ ایشیا نمائش 2019ء کے آرگنائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے بلڈنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کی یہاں آمد سے پوری دنیا میں کراچی کا مثبت امیج جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی صبح ایکسپو سینٹر میں 15ویں بلڈ ایشیا بین الاقوامی بلڈنگ میٹیریل اینڈ کنسٹریکشن مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کے افسران، نمائش میں حصہ لینے والی کمپنیز کے نمائندے، آرگنائزر اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،ڈپٹی میئر نے نمائش میں حصہ لینے والے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلڈ ایشیا 2019 میں تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی جدید مشینری اور آلات رکھے گئے ہیں اور پاکستانی وبین الاقوامی کمپنیاں اس میں حصہ لے رہی ہیں جوکہ نہایت خوش آئند ہے اس نمائش سے شہر میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی ،بلڈرز اس نمائش میں رکھی گئی جدید مشینری اور آلات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے، اس موقع پر ڈپٹی میئر نے نمائش میں چینی صنعتکاروں اور تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) منصوبے پر عملدرآمد کے ساتھ تعمیراتی صنعت سے متعلق ایسی نمائشوں کے انعقاد سے کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ مقامی تعمیراتی صنعت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی میئر کراچی نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، اس موقع پر آرگنائزرکی جانب سے انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں