مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات

9پرائیوٹ ہسپتا ل اور اسکول مالکان نے مقدس پیشوں کے تقدس کا جنازہ نکا ل دیا ہے، جہاں بنا پیسے مریض کو دوا اور طالبعلموںکو علم کا تصور بھی ممکن نہیں،ندیم اشرفی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین ندیم اشرفی نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر نارتھ کراچی سے آئے پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ فلاح واصلاح کے اداروں کی بنیادی ذمہ داری معاشرے میںبہتری اور لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں لوگوں کی بے حسی اور تنگ نظری اتنی بڑھ چکی ہے کہ کوئی بنا مفاد کسی کے زخم پر مرہم رکھنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتا ل اور اسکول مالکان نے مقدس پیشوں کے تقدس کا جنازہ نکا ل دیا ہے، جہاں بنا پیسے مریض کو دوا اور طالبعلموںکو علم کا تصور بھی ممکن نہیں،انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں بچوں کی ہلا کتوں کے تسلسل اور زیادتی کے رونما ہونیوالے واقع پر مہاجر قومی موومنٹ ناصرف شدیدمذمت کرتی ہے بلکہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنی ذمہ داری میں غفلت برتنے اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے اور انہیں معاشرے کیلئے نشانِ عبر ت بنادیا جائے۔

(جاری ہے)

ندیم اشرفی نے کہا کہ جسمانی تکلیف اور بیماریوں میں مبطلع لوگ اپنے درد سے نجات کیلئے مسیحاکی تلا ش میں ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں مگر جب مسیحا لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناؤنا کھیل شروع کردیں ایسے میں درد کے مارے کہا ں جائیں۔ندیم اشرفی نے کہا کہ اصلاح کے اداروں کا حال بھی مختلف نہیں وہاںبھی بے حسی عروج پر ہے،اصلاح کیلئے قائم تعلیمی ادارے مافیا کے کنٹرول میں ہیں،جبکہ نقل مافیا کی کارروائیاں عروج پر ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،جبکہ بڑی بڑی فیسیںلینے والے اسکول اپنے نام کیلئے بچوں کو نقل کی لعنت پر لگاکرانکے مستقبل تاریک کررہے ہیں۔

ندیم اشرفی نے کہا کہ انٹربورڈ کے امتحانات میں امتحانی پرچوں کے شروع ہونے سے پہلے فروخت کا عمل جاری رہتا ہے جبکہ فیس بک پر بھی با آسانی دستیاب ہوتا ہے جس معاشرے میں تعلیمی معیار اتنا گھناؤنا اور آسان ہو وہ معاشرے سوائے تنزلی کے کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں