یادگار شہدا کے مسمار ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

عارضی مرکز بہادرآبادمیں ہوا یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ ذمہ داران کا تعین کری، خالدمقبول صدیقی شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ یادگار شہدا قائم رہے گی ہم اسکو دوبارہ تعمیر کریں گے، اس کی مرمت کے اخراجات ہم اٹھائیں گے، عامرخان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) یادگار شہدا کے مسمار ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس عارضی مرکز بہادرآبادمیں ہوا جس کے بعد پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کی سر براہی میںسنیئر رہنما عامر خان، سید امین الحق، کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے ارکان یاد گار شہدا پہنچے، جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسورورہا ہے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ ذمہ داران کا تعین کریں۔

(جاری ہے)

کیا یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے والے ایم کیوایم سے خوفزدہ ہونے والے ہیں سندھ کے شہری علاقوں کے لیے نعرے نہیں عمل کام کرنے پر بھی نسل پسند طبقہ بھی ملوث ہوسکتا ہے ہمیں بتایا جائے کہ یادگار شہدا کس کو بری لگ رہی تھی کس کے لیے خطرہ تھی ایم کیوایم کے شہدا کی یادگار سے کس کو خطرہ تھاہم نے صوبے کی قرارداد جمع کرائی ہے یہ اسکی بھی سازش ہوسکتی پڑھی لکھی مڈل کلاس قیادت پھر سے اوپر آرہی ہے یادگار شہدا پر حملہ ہماری روح ہماری نظریات پر حملہ ہے،کچھ لوگ ایم کیوایم پاکستان کوآگے بڑھتانہیں دیکھناچاہتے،شہداکے لواحقین بے چینی کاشکارہوئے ہیں، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ یادگار شہدا قائم رہے گی ہم اسکو دوبارہ تعمیر کریں گے،ہم شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ یادگار قائم رہے گی اور اس کی مرمت کے اخراجات ہم اٹھائیں گے شہدا کی فیملی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم شہدا کے وارث ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں