پاکستان رینجرزسندھ نے مختلف کارروائیوں کے بعد ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل، جرائم پیشہ اور منشیات فروش سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

پاکستان رینجرزسندھ نے مختلف کارروائیوں کے بعد ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل، جرائم پیشہ اور منشیات فروش سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان رینجرزسندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل، جرائم پیشہ اور منشیات فروش سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ملیر، گلشنِ اقبال، رضویہ، گلستانِ جوہر، سائٹ اے، عید گاہ، بغدادی، شاہراہ فیصل،فیروز آباد، محمودآباد،ملیر،بہادرآباد،سپر مارکیٹ اور لیاقت آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 20ملزما ن عبدالغفورعرف ابو، محمد ناصر رشید،امیر بلوچ، امیر احمد، شاہد علی عرف سندھی،محمد شارق، عمیر علی، کاشف عرف پارس،محمد یونس، الطاف الرحمان،محمد بلال،فرمان علی عرف بولا، محمد عدنان،علی رضا،سکندر حیات،محمد وجیہ الدین،ارتضی حسین،محمد ماشید،مکرم حسین اور مولا بخش عرف مولوکو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

رضویہ اور مراد میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان آصف اور ملسم کو گرفتار کیا جو جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پریڈی اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان اکرام، بہرام شاہ،سجاد ظہیراور محمد شاہ کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں