بے سہارا لوگوں کی خدمت اور دکھی انسانیت کے کام آنا رب کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،محمد حسین محنتی

جمعہ 17 جنوری 2020 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاکہ بے سہارا لوگوں کی خدمت اور دکھی انسانیت کے کام آنا رب کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔شہید عظیم بلوچ کے نام سے سندھ میں ایک بڑا پروجکٹ قائم کیا جائے گا۔جماعت رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت نے ھمیشہ اور ہرمشکل گھڑی میں اہلیان سندھ کی خدمت کی ہے اور آئندھ بھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیقبائ آڈیٹوریم میں الخدمت سندھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھیجکہ الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے گذشتہ سال کی فلاحی سرگرمیوں، الخدمت ہسپتال کشمور اور آغوش سینٹر ہالا مٹیاری کی جائزہ رپورٹ اور آئندھ سال کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے کہا کہ عوام کو روزگار اور صحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر حکومتی غفلت اور کرپشن کی وجہ سے الخدمت فائونڈیشن سمیت دیگر فلاحی ادارے یہ فرض حسب حال اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں