کراچی کے بلدیاتی اداروں میں تبادلے تقرریاں بڑھ گئیں

جمعہ 17 جنوری 2020 23:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) کراچی کے بلدیاتی اداروں میں تبادلے تقرریاں بڑھ گئیں ہیں ۔ مقامی افسران ہٹا کر اندرون سندھ سے آنے والے افسران کی تقرریوں سے تصادم کی فضا جنم لے رہی ہے۔ ماتحت اداروں کے افسران کے بھی تبادلے کردئیے گئے۔ضلعی بلدیات میں تبادلوں، تقرریوں کا رحجان بڑھنے لگا ہے۔بلدیاتی نمائندگان کی مدت تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

بلدیاتی نمائندگان کی مدت مکمل ہونے سے قبل لوکل گورنمنٹ افسران کا نیٹ ورک قائم کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی آمد کے بعد پیپلز پارٹی انہیں بھرپور طریقے سے بلدیاتی الیکشن کیلئے استعمال کر سکتی ہے۔ ادہرضلعی بلدیات کے چئیرمینز تبادلوں وتقرریوں پر کوء خاص ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلی سطحی افسران کی تبدیلیوں کا عمل بلدیاتی نمائندگان کے جانے کے بعد ہوگا۔

تاہم بلدیاتی اداروں میں نچلی سطح پر محکمہ جاتی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اندرون سندھ سے آئے افسران کو کراچی کے بلدیاتی اداروں کی اہم پوسٹوں پر تقریبا کھپا دیا گیا ہے۔کراچی میں ذرائع کا دعوی یے کہ ایڈمنسٹریٹرز کے دور میں پیپلز پارٹی بھرپور کام کروانے کے موڈ میں ہے اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کا میدان مارنے کیلئے حکمت عملی وضع کر چکی ہے۔تبادلوں وتقرریوں سے مقامی افسران وملازمین شدید دبا کا شکار ہیں۔ایس یو جی پوسٹوں پر بمشکل کوء مقامی افسر یا ملازم تعینات ہے۔نان ایس یوجی پوسٹوں پر بھی مقامی افسران وملازمین کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے بعدتصادم جیسی کیفیت ہے لیکن سندھ حکومت کی وجہ سے خاموشی طاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں