پی ٹی آئی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر آمد

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کا وفد ہفتہ کو متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان )کے وفد سے ملاقات کرنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کا وفد پی ٹی آئی کے رہنماء جنہانگیر ترین، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں پر مشتمل ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن، امین الحق اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں