جماعت اسلامی سندھ کا امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:47

ًکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) جماعت اسلامی سندھ نے کراچی تا کشمور امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور بلدیاتی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے مطابق بلدیاتی اختیارات اور وسائل نیچے کی سطح پر دیکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔ یہ مطالبہ جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو کہ قباء آڈیٹوریم میں کنوینر کمیٹی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جاگیرداری نظام نے پورے صوبہ کو اپنی ؒلپیٹ میں لے رکھا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور امن وامان کی خراب صورتحال سے عوام سخت پریشان ہیں، حکومت میں ک*شامل ٹولہ عوام کے مسائل حل اوران کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اپنی سیاست کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے پورے صوبہ میں بلدیاتی ادارے مفلوج اور تھر کے مناظر پیش کررہے ہیں۔ صوبائی دارلحکومت کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق نہروں وکینالوں پر انسداد تجاوزات سے قبل لوگوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں