یو اے ای قونصلر جنرل کی گاڑی کو اوور اسپیڈ کرنے پر موٹروے پولیس کا چالان

اتوار 19 جنوری 2020 20:30

یو اے ای قونصلر جنرل کی گاڑی کو اوور اسپیڈ کرنے پر موٹروے پولیس کا چالان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) موٹروے پولیس بیٹ کراچی 35ٹائیگر پر مامور پیٹرولنگ افسران انسپکٹر سید قمبر علی شاہ اور سب انسپکٹر رانا کاشف کراچی کی جانب آنے والی گاڑیوں کی بحریہ ٹائون ورکنگ زون سے پہلے M.9 پر اسپیڈ کیمرا پر چیکنگ کر رہے تھے ۔اسی اثنا ایک لینڈ کروزر ابوظہبی عرب امارات کی نمبر پلیٹ لگائے نمبر 56121 برنگ سفید گاڑی M.9 پر آ رہی تھی جبکہ اسپیڈ لمٹ ،120 ہے اور مذکورہ گاڑی اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کرتی ہوئی ،146 پر سفر کر رہی تھی جسے افسران نے اسپیڈ کیمرہ میں رکارڈ کیا اور گاڑی کو روک کر ڈرائیور بنام نثار سکنہ کراچی کو چالاننگ آفیسر سب انسپکٹر رانا کاشف نے اپنی روڈ وائلیشن کے متعلق بریف کیا اور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینینس کے سیکشن B.20 میں ۔

(جاری ہے)

750روپے اووراسپیڈ کا چالان ٹکٹ جاری کیا ۔مذکورہ گاڑی میں قونصلر جنرل یو اے ای عرب امارات خود بیٹھے تھے اور پیچھے ان کے ساتھ دیگر گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔مذکورہ افسران کی ایسی روڈ سیفٹی اور انفورسمینٹ کارروئی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل سائوتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آ جی سائوتھ زون قمر رضا جسکانی نے شاباشی اور CC2 سی سی ٹو بمعہ کیش ایوارڈ سے نوازا ہے۔پیٹرولنگ افسران کی ایسی کاروائی کرنے پر ایڈیشنل آئی جی ساتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساتھ زون قمر رضا جسکانی نے افسران کو شاباشی دی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں