)سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا 12اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد میں شہداء ہزارہ کانفرنس کا اعلان
اتوار 19 جنوری 2020 23:20
(جاری ہے)
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سجاد اعوان،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء عبدالرزاق عباسی ،سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ، ایم پی اے نواب زادہ فرید صلاح الدین، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر،سید گل بادشاہ کوہستانی، سید ریاض علی شاہ، سردار لیاقت کسانہ ، قاری محبوب الرحمن، سردار ابرار احمد،صادق رشیدی، کو آرڈی نیٹر کراچی سردار نذیر احمد، ماسٹر منیر احمد ، منصف جان ایڈوکیٹ ،حاجی صالحین،ٹراسپورٹ یونین کے صدر سید ارشاد بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
سابق وفاقی وزیر اور چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل صوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کی طرف سے ہزارہ صوبہ کا بل جمع ہو چکا ہے۔اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے۔اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔اب کیوں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے۔ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ہزارہ کے لوگ پر امن اور محب وطن ہیں۔آئین اور قانون عوام کی سہولت کے لیے ہوتا ہے۔عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔آٹے کا بھاو کہاں چلا گیا ہے۔کوہستان سے پشاور اور رحیم یار خان سے لاہور پہنچنے تک ایک دن لگتا ہے۔غریب عوام کے وسائل پر ایک مخصوص طبقہ عیاشی کررہا ہے۔عوام کو آسانیان فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے مسئلے پر قومی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کمیٹی قائم کر رہے ہیں۔مرتضی جاوید عباسی اور سینیٹر طلحہ محمود اور ہزارہ پارلمینٹرین قومی قائدین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کی تحریک ایک مقدس جدوجہد ہے۔جس کے لیے سات شہیدوں نے خون دیا ہے۔بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کی ڈیمانڈ بھی ہزارہ صوبے کی تحریک کی مرہون منت ہے۔نئے صوبے بنائے جائیں اور سب سے پہلے ہزارہ صوبہ بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ 12 اپریل کو یوم شہداء ہزارہ کے موقع پر شہداء صوبہ ہزارہ کانفرنس اسلام آباد میں کریں گے اور اس سے قبل پورے ہزارہ میں رابطہ عوام چلائیں گے۔کوہستان سے جھاری کس تک قایدین ہزارہ دورہ کریں گے۔اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ وہ ہزارہ صوبہ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر چکے ہیں اور حکومتی رکن قومی اسمبلی نے بھی جمع کرا دیا ہے۔اب یہ معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے۔اس وقت تمام سیاسی قیادت اس مسئلہ پر متفق ہے۔حکومت نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات پر چھ ماہ لگا دیے۔حکومت صوبے بنانے کا خود کہ چکی ہے۔اپوزیشن نے فلور آف دی ہاوس میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اب کس کو منایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر تاخیر سے معاملات خراب ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما محمد سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ نئے ضلعے بن سکتے ہیں۔نئی تحصیلیں بن سکتی ہیں تو صوبے کیوں نہیں بن سکتے۔3 کروڑ آبادی تھی تو چار صوبے تھے آج 20 کروڑ آبادی ہے تو تب بھی چار صوبے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ صوبے کا بل سینٹ میں پہلے لے آئیں۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان ، نواب زادہ فرید صلاح الدین، سابق ایم پی اے اور سجادہ نشین گھنیلا شیر یف میاں ضیائ الرحمن،سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے نے کہا کہ ہزارہ صوبہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ایک کروڑ ہزارہ وال کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں۔کلاس فور تک اٹک پار سے آتے ہیں۔ ہزارہ صوبہ کا مطالبہ لسانی اور تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر ہے۔اور اس مطالبے پر ہزارہ کے عوام اور قیادت سو فیصد متفق ہے۔بابا حیدر زمان کے بھائی اور تحریک ہزارہ کے صدر سردار گوہر زمان نے کہا کہ ہم نے خون دیا ہے اور ہم اپنے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔بابا حیدر زمان نے پوری زندگی عوام کے لیے جدوجہد کی۔ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کی شوری کے رکن اور رہنما عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ ہم نو سال سے احتجاج پر ہیں۔تحریکوں کی کوئی مدت نہیں ہوتی۔ہمارا مطالبہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کے لیے ہے۔بدقسمتی سے حکمران طبقہ ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کو عوامی مسائل کا ادراک نہیں ہوتا۔اور وہ فائیو سٹار کلاس میں بیٹھ کر غریبوں کی بات کرے ہیں جو مضحکہ خیز ہے۔صوبہ ہزارہ کنونشن میں کراچی میں موجود ہزارے وال فلاحی ، سماجی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔#متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو