حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی

پیر 20 جنوری 2020 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم2 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کیپٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دو ارب پچیس کروڑ اسی لاکھ ڈالررہا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز میں رواں مالی سال 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا۔مرکزی بینک کے مطابق زیر غور عرصے میں ایکیوٹی سے پانچ کروڑ ڈالرکا انخلا بھی دیکھا گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اور برطانوی مالیاتی اداروں کی ہے، برطانیہ سیایک روزمیں 45کروڑ 65لاکھ ڈالر اور امریکا سے ایک روز میں7کروڑ97 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔ماہرین کے مطابق شرح سودمیں اضافے اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں