سندھ حکومت نے نئے آئی جی کیلئے 3نام وفاق کو ارسال کر دیئے

قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر شامل

منگل 21 جنوری 2020 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) سندھ حکومت نے قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نا م آئی جی سندھ کیلئے باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے تا ہم تعیناتی کا حتمی فیصلہ وفاق کرے گا۔تفصیلا ت کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سروسز نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو غلام قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھیجے۔

اس حوالے سے پیر کو وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں خط میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح تین ناموں کا پینل بھیج دیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ امید ہے آئی جی کے معاملے پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو کوئی نام نہیں بھیجے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں