آٹا بحران ملک کیخلاف سازش ،حکومت دعوئوں کی بجائے بحران ختم کرے، ثروت اعجازقادری

منگل 21 جنوری 2020 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آٹا بحران ملک کے خلاف سازش اور غریبوں کا آخری نوالہ چھیننا ہے ،حکومت دعوئے نہ کرئے عملی طور پر آٹا اور اب چینی کا بھی بحران دونوں کو ختم کرئے ، لگتا ہے آٹا بحران مصنوعی ہے جان بوجھ کر عوام کے غم وغصہ کو چیک کیا جارہا ہے ،عوام کی چیخوں وپکار حکومت ہٹائو مہم پر لگ گئی تو حکمرانوں کو دھڑنگ تختا ہوجائیگا ،حکمرانوں کے سارے دعوئے اور وعدے جھوٹے نکلے ملک کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے،مہنگائی و بے روزگاری میں اضافے سے پریشان عوام کو مزید مہنگائی وبے روزگاری کی طرف دکھیل دیا گیا ،حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کردیا ،حکومتی غیرمتوازن پالیسیاں مسائل میں اضافہ مہنگائی وبے روزگاری کاسبب بن رہی ہیں، حکومت عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت غربت مٹائو پروگرام سے غریبوں کو ریلیف پہنچانے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے، نیو جنریشن کو نوکریاں فراہم کرئے ،معاشی بحران پر سیاست نہیں حقیقی معنوں میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں ،حکومت الفاظوں کے گورکھ دھندہ سے نہیں عملی طور پر مہنگائی پر قابو پائے،عوام پہلے ہی بار بار بجلی ،گیس ،پانی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان حال ہیں ،باربارپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکمرانوں نے عوام کو مزید غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،حکومت آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کوریلیف فراہم کرئے ، حکومت صرف دعوئوں سے کام نہ چلائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،مہنگائی وبے روزگاری ختم ہوگی تو معیشت کو استحکام ملے گا ،سیاست عبادت اور عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے ،کرپشن کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنے کیلئے کرپشن کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کی جائے ، موجودہ حالات میں غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ،ٹیکس چور ،اور کرپشن میں ملوث طبقہ آج بھی عیش وعشرت سے زندگی بسر کررہا ہے ،ماچس کی ڈبیا سے لیکر پیٹرول تک ہر چیز پر غریبوں سے مختلف ٹیکس وصول کئے جارہے ہیں اور ان غریبوں کو ہی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں