سندھ میں 16545 ایکڑ پر 2985 صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں ، جام اکرام اللہ دھاریجو

جمعرات 23 جنوری 2020 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوششیں ہیں کے سندھ کے اندر قائم تمام " سائیٹس" سندہ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹس کو مستحکم کرکے ترقی یافتہ کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں کراچی سائیٹ دفتر میں متعلقہ افسران سے ایک محکمجاتی اجلاس کے دوران کہی۔

اس اجلاس میں ایم ڈی سائیٹ سید مھدی علی شاہ ،سیکریٹری سائیٹ فضل شر سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سندھ میں گیارہ انڈسٹریل اسٹیٹس ہیں جس میں کراچی،حیدرآباد فیز ون اور فیز ٹو، کوٹڑی، سکھر، سپر ھائی وے فیز ون، نوری آباد، ٹنڈو آدم، سپر ھائی وے فیز ٹو، نوابشاھ اور لاڑکانہ شامل ہیں، تمام اسٹیٹس میں 16545 ایکڑ رقبہ پر 2985 صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں اس ضمن میں تمام اسٹیٹس کو مزید سہولتیں اور ترقی یافتہ بنانے کہ لیے سندھ حکومت کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی انتھائی ناقص پالیسیوں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے مکمل کنارہ کشی سمیت گئس و بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ سمیت ان کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافہ سے صنعتکار طبقہ مکمل مایوس ہوچکا ہے وفاقی حکومت کی ایسی غیر سنجیدگی پر کافی صنعتی یونٹس بند ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے ملکی معیشت کو خطرناک حد تک مزید نقصان لاحق ہوگا اس لیے وفاقی حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سائیٹس میں گذشتہ وزرا کی جانب سے حد سے زائد بھرتیاں کرنے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے اور پینشن دینے میں تاخیر ہورہی ہے اس ضمن میں ریکوری سسٹم کو مزید فعال کرکے وقت سر تنخواہیں ودیگر واجبات دینے کی ہدایتیں جاری کی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں