رکن اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال پر سوگ میںسندھ اسمبلی اجلاس کی کاروائی معطل کردی گئی

جمعرات 23 جنوری 2020 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کوا سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ایوان میں کئی ارکان نے مرحوم کی پارلیمانی خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا کہ مرحومعلی مردان شاہ منجھے ہوئے سیاستداں تھے ان کی اس ایوان میں کمی محسوس کی جائے گی۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کراچی کے علاقے تین ہٹی پر جھگیوں میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے لئے دعا کرائی انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کے لئے بھی دعا کی درخواست کی۔رکن اسمبلی عبدالرزاق راہموں نے کہا کہ تھر میں اس ماہ 39بچے انتقال کرگئے ہیں۔تھر کے لوگوں کو بھی دعا میں یاد رکھا جائے۔ بعدازاں پارلیمانی روایات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال پر سوگ میںسندھ اسمبلی اجلاس کی کاروائی معطل کردی گئی اور اسپیکر نے اجلاس جمعرات 23جنوری کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں