ْوزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) ایس ایس پی شکارپور 14 روز کے اندر میڈیا کے سامنے آکر اپنے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگیں بصورت دیگر عدالتی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا نوٹس میں ایک ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا گیا نوٹس کے مطابق ایس ایس پی شکارپورنے مبینہ سیکریٹ رپورٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں جاری کر کے میری اور میرے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے، نوٹس میں امتیاز شیخ نے کہا کہ میرا تعلق تعلیم یافتہ اور باشعور گھرانے سے ہے،میں سابق بیورکریٹ رہ چکا ہوں اور آٹھ محکموں کا سیکریٹری اور سابق وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکا ہوں،سیاست میں قدم رکھنے کے بعد میرے کردار کو دیکھتے ہوئے شکارپور کے باشعور عوام نے مجھ پر متعدد بار اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے،مختلف ادوار میں صوبائی وزیر ، مشیر اور زیراعظم کا معاون خصوصی رہ چکا ہوں ، نوٹس کا متن ایس ایس پی کی مبینہ سیکریٹ رپورٹ جس کا حقیقیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ایس ایس پی شکارپور نے میرے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے ،من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ کی وجہ سے میرے خاندان کو سخت زہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا، شکار پورمیں ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد امن وامان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ،متعدد بار نشاندہی کرنے کے باووجود حالات تبدیل نہیں ہورہے،ڈاکٹر رضوان ہمیشہ مجھے بڑے بھائی کا لقب دیتے رہیہیں اگر ان کے پاس میرے یا میرے خاندان سے متعلق کوئی شواہد موجود تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی ،نوٹس میں کہا گیا کہ شکارپور کے امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نہ پھلے سمجھوتہ کیا ہے اور نہ اب کروں گا ، ایس ایس پی رضوان کی ناقص کار کردگی سے متعلق وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ کو آگاہ کیا جس کے بعد ایس ایس پی نے میرے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر میرے خلاف سازشیں شروع کر دی ،جس پر میں اپنے وکیل کے زریعے ڈاکٹر رضوان کو قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں کہ وہ 14 روز کے اندر میڈیا کے سامنے آکر معافی مانگیں یا پھر ایک ارب روپے کا ہرجانہ بھریں بہ صورت دیگر عدالتی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں