ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرا ن خا ن کیلئے آئینہ ہے ، سعید غنی

موجودہ حکومت نے لوگوں سے نوکریاں، گھر یہاں تک کہ آٹا بھی چھین لیاہے،وزیر اطلاعات و محنت

جمعہ 24 جنوری 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اس رپورٹ نے عمران خان کے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے انہوں نے کہا کہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ہمارا ملک ہر معا شی اخلا قی عا لی کے حوالے سے پیچھے چلا گیا ہے 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا سعید غنی نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا جب کہ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی نہیںملیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نیز گذشتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملوں میں اضافہ ہو اہے انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا ہے اورایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیااپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے بعد حکمران قوم کو کیا منہ دکھائیں گے اب اس حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا جواز ہے نہ کسی اور پر بات کرنے کا جواز ہے خود حکومتی وزرا ء اپنی حکومت پر کرپشن اور بیڈ گورننس کا الزام لگا رہے ہیں اس وفا قی حکومت نے لوگوں کو غر بت سے نچلی سطح پر زندگی گزا ر نے پر مجبو ر کر دیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں