سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ،وکلاء سے دلائل طلب

جمعہ 24 جنوری 2020 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا معاملہ عدالت نے ملزمان کے وکلا سے 12 فروری کو دلائل طلب کرلیے۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے خلاف کرپشن۔

(جاری ہے)

ریفرنس سے متعلق سماعت کی سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت طلب کرنے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب ملزمان عبوری ضمانتیں انجوائے کررہے ہیں اور آپ لوگ کیس ہی نہیں چلاتے، فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ کا۔کہنا تھا کہ۔ کیس کی تیاری کرنے ہے مہلت دی جائے، عدالت نے ملزمان کے وکلا سے 12 فروری کو دلائل طلب کرلییسابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں