پی پی رہنماوں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور معاملے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

جمعہ 24 جنوری 2020 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنماوں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور معاملے کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی عدالت میں پیپپلز پارٹی رہنماون کی مبینہ جرائم۔

پیشہ افراد کی سرپرستی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا عدالت نے استفسار کیا کہ کس کو نااہل کرانے آئے ہین درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزرا ہمارے قومی رہنما ہیں اگر یہ لوگ ڈاکوں کی پشت پناہی کریں گے تو اس قوم کا کیا ہوگا،عدالت کا کہنانتھا کہ سعید غنی نے کیا کیا ہی درخواست گزار کا کہنا۔

(جاری ہے)

تھا کہ سعید غنی کے بھائی منشیات فروشوں سے رابطے ہیں،درخواست گزار سے عدالت کا کہنا تھا کہ تو وہ ان کے بھائی کا ہے معاملہ ہے سعید غنی کا کیا قصور ہے ہم ایسے کسی کو کیسے کو نوٹس جاری کریں، ان لوگوں کے خلاف کس کس کے پاس گئے ہیں، کیا آپ نے ان کے خلاف ایف آئی آر دائر کرائی جب کوئی کاروائی نہ کرے تب ہی عدالت آئیں، سومو ٹو کا اختیار سندھ ہائیکورٹ کے پاس نہیں ہے،سعید غنی کا جرم تو بتائیں ایک فون نمبر آیا وہ بھی اس کے بھائی کا کیا اس میں سعید غنی کیا غلطی ہی کیا سعید غنی کو اس لیئے نااہل قرار دیں کیونکہ اس کے بھائی کا نمبر آیا ہی آپ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں