محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،4شریک ملزمان کی ضمانت منظور

جمعہ جنوری 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کے 4 شریک ملزمان کی بھی ضمانت منظور کرلی ے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی ملزمان میں انعام اکبر، سید نوید احمد، سلمان منصور، عمرشہزاد شامل ہین عدالت نے ملزمان کو دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ ملزمان 2018 سے جیل میں ہیں، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments