ْاوآئی سی سی آئی کا برطانیہ کا پاکستان کیلئے سفری ایڈوائزری کو اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم

پیر 27 جنوری 2020 16:45

ْاوآئی سی سی آئی کا برطانیہ کا پاکستان کیلئے سفری ایڈوائزری کو اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی منیجنگ کمیٹی نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی سفری ہدایات کے تحت سیاحوں، کاروباری حضرات اور پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کے ملک کے مختلف حصوں میں سفر کرنے کی پابندیوں میں نرمی کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

او آئی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری عبد العلیم نے پاکستان کے لئے برطانیہ کی حالیہ سفری ہدایات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کی حالیہ سفری ہدایات کی اپ گریڈیشن دراصل برطانیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے ماحول کو بہتربنانے اورلاء اینڈ آرڈر کے چیلنجوں سے نمٹنے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ایک محفوظ ملک بنانے کیلئے حکومت کے عملی اقدامات اور سیکیوریٹی ایجنسیزکے کردار کی عملی تعریف ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت کی سفری ہدایات پاکستان میں موجود اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے واضح پیغام ہے کہ ان کوپاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے فیصلے کرنے میں کوئی سیکیوریٹی خدشات درپیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئی سفری ہدایات سے برطانوی شہریوں کی بڑی تعدادپاکستان کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پاکستانیوں کی گرمجوشی اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ او آئی سی سی آئی نے اپنے سالانہ 2019 سیکیوریٹی سروے کو برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں کے ساتھ شیئر کیا تھا اور برطانیہ کی حالیہ سفری ہدایات او آئی سی سی آئی کے 2019کے سیکیوریٹی سروے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ او آئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیوں کے ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر کے سینئر سیکوریٹی اور دوسرے آفیشل نے پاکستان کا دورہ کیاہے۔

اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جون 2019ء میں سیکیوریٹی سروے کا انعقاد کیا تھا اور تمام اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ شیئر کیا تھا ۔ اس سروے میں شرکاء نے 2018ء سے بہتر ہوتے ہوئے سیکورٹی ماحول کے مقابلے میںسیکیورٹی کی صورتحال پرمزید اطمینان کا اظہار کیا تھا۔سالانہ سیکوریٹی سروے صرف او آئی سی سی آئی کے ممبران درمیان کیا جاتا ہے۔

اس سروے پاکستان میںآپریٹنگ حالات کا اہم سالانہ جائزہ لیا جاتاہے اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کار، متعلقہ سفارتکار اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز اس سروے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔سروے نتائج کے مطابق سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا اور اوآئی سی سی آئی کے ممبران کے سینئر ہیڈ کوارٹر یا ریجنل مینجمنٹ کے پاکستان کے دوروں میں 65فیصد اضافہ ہوا۔

ان دوروں میں اضافہ سیکیوریٹی کے بہتر ماحول پر اعتماد کا اظہار ہے۔ او آئی سی سی آئی کے جنرل سیکریٹری ایم عبدالعلیم نے مزید کہاکہ برطانیہ کی سفری ہدایات کو اوآئی سی سی آئی کے سیکیوریٹی سروے کے ساتھ دیکھا جائے تو پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک منزل ہے اور پاکستان کی سیکیوریٹی صورتحال میںخدشات میں مجموعی طورپر نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس بہتر سیکیوریٹی ماحول پر کئی غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود کو ان کے سفارتخانوں اور سفری سیکیوریٹی اداروں نے پاکستان کے دورے کیلئے سفری اجازت دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں