ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا

بدھ 29 جنوری 2020 00:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) ہیڈ کوارٹر زپاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی (ایسٹ،ساؤتھ،ویسٹ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ)، پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کئے جائیں گے۔اس ضمن میں عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں