بھکر ، انتخابی عملے کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ،نجی بس روکنے کے باعث ہسپتال لیجایا جانے والا 8 سالہ بچہ راستے میں دم توڑ گیا

پیر 6 مئی 2013 00:21

ببھکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء)بھکر میں انتخابی عملے کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، نجی بس روکنے کے باعث علاج کیلئے ہسپتال لیجایا جانے والا 8 سالہ بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران کوٹلہ جام کے قریب روکی جانے والی بس میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی سوار تھا جسے علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔

مسافروں نے پولیس اہلکاروں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے باوجود انہوں نے ایک نہ سنی اور بیمار بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ بس کے مسافروں اور بچے کے لواحقین نے پولیس کے رویئے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے واقعہ کی کوریج کے لئے آنے والے صحافیوں سے بھی بد تمیزی کی اور کیمرے چھیننے کی کوشش کی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں